9 جولائی 2015 - 04:06
کیا پنٹاگون کی داعش سے دوشمنی ہے یا دوستی

پنٹاگون 5 ہزار شامی جنگجوؤں کی بجائے صرف 60 کو داعش کے خلاف تربیت دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون شام کے حزب اختلاف کے صرف 60 جنگجوؤں کو داعش کے خلاف لڑائی کے لئے تربیت دے گا، امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا، ان کے مطابق یہ تعداد منصوبے سے بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی تربیت حاصل کرنے کے لئے 7 ہزار افراد میں سے انتخاب کیا جا رہا تھا اور انتخاب کی شرائط بہت سخت تھیں۔ شرائط یہ تھیں کہ امیدوار بدنام نہ ہوں، تشدد کے واقعات میں ملوث نہ ہوں۔

اس سے پہلے بتایا جاتا تھا کہ پنٹاگون کے تربیتی پروگرام کے کے مطابق سالانہ 5 ہزار 4 سو شامی باغیوں کو تربیت دی جا سکتی ہے۔

.......

/169